ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کسانوں کے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے: راہل گاندھی

مودی حکومت کسانوں کے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے: راہل گاندھی

Sat, 13 Mar 2021 08:43:36    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج با بائے قوم مہاتماگاندھی کے تاریخی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں سالگرہ ہے لیکن بی جے پی حکومت انگریزوں کی طرح سلوک کرکے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ باپو کے ڈانڈی مارچ کی روایت آج ملک کے کسان قائم کررہے ہیں -

کسان مخالف مودی حکومت انگریزوں کی حکومت کی طرح ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے- ستیہ گرہ کی جیت ہوگی، تکبر نہیں جیتے گا- ادھر کسان کانگریس نے یہاں ایک بیان میں بتایاہے کہ کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کیلئے گجرات پہنچنے والے کسان کانگریس کے قومی نائب صدر سریندر سولنکی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے-

اس تنظیم نے بتایا کہ مسٹر سولنکی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں برسی کے موقع پر گجرات کانگریس کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کیلئے دہلی سے احمد آباد پہنچے لیکن انہیں ایئرپورٹ پر ہی نظربند کردیا گیا اور آٹھ گھنٹے کیلئے گاندھی نگر تھانے میں رکھا گیا-


Share: